حرفِ نو
پی ڈی ایم نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہائی وے اور موٹر وے آف پاکستان کے تمام ٹول ٹیکس معاف کردئیے گئے ہیں۔۔یعنی اگر ایک عام شہری جس کے پاس آٹھ دس لاکھ کی گاڑی ہے وہ تو تمام ٹول ٹیکس دیگا مگر یہ حکومتی دلے یہ ٹیکس نہیں دیں گے۔۔۔
پاکستان کے جسم پہ گوشت تو یہ لوگ نوچ نوچ کر کھاگئے ہیں اب جو تھوڑا بہت گوشت ہڈیوں کے ساتھ لگا ہوا ہے یہ اسے بھی کرید کرید کر کھا رہے ہیں۔۔۔
ایک غریب مزدور جو تین وقت کی تو خواب ہوئی اب دو وقت کی روٹی کے جتن کرنے میں لگا ہے وہ انکی تمام عیاشیوں کے اخرجات اپنے ہزار دو ہزار کی دیہاڑی سے پورے کررہا ہے اور اس پہ یہ نیا مذاق اس قوم کے ساتھ جو اپنی بقا کی جنگ میں مصروف ہے۔۔عمران خان کی ایک ایک بات حق ہے کہ یہ لوگ صرف اپنی ذات کے لئے اپنے مفادات کے لئے حکومت میں آتے ہیں اپنے آپکو فائدہ پہنچانے والے قوانین بناتے ہیں اور عوام کو مہروں کی طرح استعمال کرتے ہیں۔۔
بلاگر۔۔توقیر شہباز
گنجہ سندھو باٹاپور لاہور
Comments
Post a Comment